شعبہ عصری علوم

دینی و دنیاوی تعلیم کا متوازن امتزاج

مدرسہ صرف دینی علوم تک محدود نہیں، بلکہ ہم اپنے طلبہ کو ایسا علمی و فکری ماحول فراہم کرتے ہیں جہاں وہ قرآن و سنت کے ساتھ ساتھ عصری علوم میں بھی مہارت حاصل کریں۔ ہمارا مقصد ایسے باصلاحیت طلبہ تیار کرنا ہے جو دینی شناخت کے ساتھ دنیاوی میدانوں میں بھی نمایاں کردار ادا کر سکیں۔

کورس کی خصوصیات

مضامین کی فہرست: ریاضی، انگریزی، اردو

یہ مضامین عصر حاضر کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سکھائے جاتے ہیں۔

:مدت و اوقات
یہ عصری علوم کا دورانیہ روزانہ صرف ایک گھنٹہ ہوتا ہے، تاکہ طلبہ کی دینی تعلیم حفظ اور تجوید کے اوقات میں خلل نہ آئے۔

:جو تجوید یا دور کے ساتھ ہم آہنگ

یہ کورس خاص طور پر ان طلبہ کے لیے ترتیب دیا گیا ہے جو تجوید یا دور میں مصروف ہیں۔ عصری مضامین کو اس انداز میں پڑھایا جاتا ہے کہ ان کے حفظ یا قراءت کے معمولات متاثر نہ ہوں

:آگے کا تعلیمی سفر آسان

ان مضامین کی بنیاد ایسی مضبوط رکھی جاتی ہے کہ اگر کوئی طالب علم مستقبل میں اسکول، کالج یا عصری اداروں میں مکمل داخلہ لینا چاہے تو اسے کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

خصوصیات

:دور دراز علاقوں کے طلبہ کے لیے بھی

یہ سہولت دور سے آنے والے طلبہ کے لیے بھی دستیاب ہے، تاکہ رہائشی طلبہ کو یکساں تعلیمی معیار میسر آ سکے۔

دینی و عصری امتزاج – آج کی ضرورت

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بچے قرآن کے ساتھ ساتھ عصری میدان میں بھی کامیاب ہوں، تو شعبہ عصری علوم ان کے لیے بہترین انتخاب ہے۔ یہاں دین اور دنیا کی تعلیم ایک ساتھ متوازن انداز میں دی جاتی ہے۔

رابطہ برائے معلومات

Name