شعبۂ حفظ قرآن کریم

شعبۂ حفظ قرآن کریم

(قرآن سے رشتہ، سعادت کی راہ)

:تعارف

شعبۂ حفظ قرآن کریم وہ بابرکت شعبہ ہے جس میں طلبہ قرآن مجید کو مکمل طور پر سینے میں محفوظ کرتے ہیں۔ یہ ایک ایسا عظیم کارنامہ ہے جو نہ صرف دنیا میں باعث شرف ہے بلکہ آخرت میں بھی نجات کا ذریعہ بنتا ہے۔

حفظِ قرآن کی اہمیت
اللہ تعالیٰ نے قرآن کو محفوظ کتاب قرار دیا ہے اور خود اس کی حفاظت کی ذمہ داری اٹھائی ہے۔

( إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ ) 

“بے شک ہم نے یہ نصیحت نازل کی اور ہم ہی اس کے حافظ ہیں۔”
(قرآن، سورۃ الحجر: 9)

اسی عظیم مقصد کو جاری رکھنے کے لیے حفظ قرآن کی سعادت حاصل کرنا اہل ایمان کے لیے ایک اعزاز ہے۔ ایک حافظ قرآن قیامت کے دن اپنے خاندان کے کئی افراد کی شفاعت کرے گا اور اسے جنت کا تاج پہنایا جائے گا۔

ہمارے ادارے میں شعبۂ حفظ

جامعہ کے تحت شعبۂ حفظ قرآن نهایت منظم انداز میں چلایا جاتا ہے۔ منتخب قاری حضرات کی نگرانی میں طلبہ کو نہ صرف حفظ بلکہ تجوید و مخارج کے ساتھ قرآن یاد کروایا جاتا ہے۔

خصوصیات

. یومیہ سبق دور اور سُنا ہوا۔

 . تجوید و تلفظ کی تصحیح۔

 . باقاعده امتحانات اور ٹیسٹ۔

 . نظم و ضبط تربیت اور دینی ماحول

:مدت

عام طور پر حفظ قرآن کی مدت 2 تا 4 سال ہوتی ہے، جو طالب علم کی استعداد پر منحصر ہے۔

:بدف

ہماری کوشش ہے کہ طلبہ قرآن کو نہ صرف یاد کریں بلکہ اس پر عمل بھی کریں اور دین کے مبلغ و خادم بنیں۔

رابطہ برائے معلومات

Name