قرآن كريم صرف علماء یا طلبہ کے لیے نہیں، بلکہ پوری انسانیت کے لیے ہدایت کا سرچشمہ ہے۔ اسی پیغام کو عام کرنے کے لیے ہمارے ادارے میں شعبہ درس قرآن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، جہاں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد روزانہ قرآن کی روشنی سے اپنے دل و دماغ کو منور کرتے ہیں۔
وقت درس
روزانہ نماز مغرب کے بعد ایک گھنٹہ درس قرآن کا انعقاد کیا جاتا ہے، تاکہ دن بھر کے مشاغل کے بعد ہر شخص با آسانی اس بابرکت محفل میں شریک ہو سکے۔
:شرکاء کا دائرہ یہ درس ہر اس فرد کے لیے ہے جو قرآن سے جڑنا چاہتا ہے۔ ہمارے باقاعدہ سامعین میں شامل ہیں:
قرآن سیکھیں، سمجھیں اور زندگی بدلیں
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی زندگی قرآن کے نور سے روشن ہو، تو شعبہ درس “قرآن میں آپ کی شرکت منتظر ہے۔ یہ وہ درس ہے جو صرف معلومات نہیں، بلکہ زندگی کی سمت بدل دیتا ہے۔
نمایاں خصوصیات
:درس کا انداز
. آسان اور عام فہم زبان میں قرآن کی آیات کی تفسیر و تشریح روزمره زندگی سے متعلق رہنمائی . اخلاق معاملات اور معاشرتی اصلاح پر خصوصی گفتگو
. ڈاکٹرز . انجینئرز . تاجر و دکاندار . زمیندار . اسکول کالج و یونیورسٹی کے طلبہ . ملازمین اور عام شہری یہاں نہ عمر کی قید ہے، نہ پیشے کی۔ صرف طلب ہدایت کا جذبہ ہونا کافی ہے۔