عہد نامہ از طالب علم

:میں اس بات کا عہد کرتا ہوں کہ

تمام احکام شرعیہ کا پابند رہوں گا۔

خلاف سنت کاموں سے ہمیشہ اجتناب کروں گا۔

اپنی وضع قطع ہمیشہ علماء کے مطابق رکھوں گا۔

غیر تعلیمی اور لایعنی مشاغل میں اپنا وقت ہرگز ضائع نہیں کروں گا۔

اپنے اساتذہ کا احترام کروں گا اور ملازمین و منتظمین جامعہ کو شکایت کا موقع نہیں دوں گا۔

دارالعلوم کی جانب سے جو اعلانات اور ہدایات موقع بموقع جاری ہوں گے، ان کی مکمل تعمیل کروں گا۔

نظم جامعہ کے خلاف کسی بھی کارروائی میں شریک نہیں ہوں گا۔

دارالعلوم کے تمام قواعد و ضوابط کی پابندی کروں گا۔

تجویز کرده درجہ میں داخلہ لینے کے بعد اگر دوران سال متعلقہ اساتذہ کرام کی رائے میں مجھے اس درجے میں چلنے کا اہل نہ سمجھا گیا، تو مہتمم یا ناظم تعلیمات کو مجھے نچلے درجے میں منتقل کرنے یا جامعہ سے خارج کرنے کا پورا اختیار ہوگا۔

بغیر اجازت کے اگر میں ایک دن کی چھٹی کروں تو جامعہ کو مجھے خارج کرنے کا حق حاصل ہوگا۔

اگر تین دن کی رخصت کے بعد بھی میں چھٹی پر رہا تو بھی جامعہ کو اخراج کا حق حاصل ہوگا۔

اگر میرے پاس سے کوئی بھی الیکٹرانک اشیاء مثلاً موبائل وغيره برآمد ہوئیں تو جامعہ کو مجھے خارج کرنے کا مکمل حق ہوگا۔

قيام دار العلوم کے دوران میری طرف سے مہتمم دارالعلوم یا جس کو وہ اجازت دیں اس بات کا پورا اختیار ہوگا کہ زکوٰۃ وغیرہ کی رقم یا اشیاء وصول کر کے طلباء کی ضروریات قیام و تعلیم وغیرہ میں حسب صوابدید خرچ کریں، یا انہیں دارالعلوم عزیزیہ کی ملکیت میں شامل کر دیں یا اس پر وقف کر دیں۔