مدرسہ کے ترقیاتی منصوبے علم خدمت اور اصلاح کی جدوجہد
الحمد للہ! ہمارے مدرسے نے دین و دنیا کی تعلیم فلاحانسانیت اور معاشرتی اصلاح کے عظیم مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے کئی اہم منصوبے ترتیب دیے ہیں۔ ہمارا عزم ہے کہ یہاں سے وہ نسل تیار ہو جو علم میں گہری اخلاق میں اعلیٰ خدمت میں آگے اور اصلاح معاشرہ میں نمایاں کردار ادا کرے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى
جامعہ کے تحت شعبۂ حفظ قرآن نهایت منظم انداز میں چلایا جاتا ہے۔ منتخب قاری حضرات کی نگرانی میں طلبہ کو نہ صرف حفظ بلکہ تجوید و مخارج کے ساتھ قرآن یاد کروایا جاتا ہے۔
بارہ ہزار (12000) اور بارہ سو (1200) فٹ اراضی کا انتظام
مدرسے کے تمام تعلیمی اور فلاحی منصوبوں کے لیے 12,000 فٹ پر محیط وسیع و عریض زمین حاصل کی گئی ہے، تاکہ ایک جدید اور پُرعزم تعلیمی کمپلیکس تعمیر کیا جا سکے۔
عالیشان مسجد کی تعمیر
ایک وسیع و عریض اور پرشکوہ مسجد تعمیر کی جائے گی، جہاں طلباء اور عوام کے لیے نماز جمعہ تراویحدروس قرآن و حدیث اور دیگر اصلاحی سرگرمیاں منعقد ہوں گی۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ” “جو شخص اللہ کے لیے مسجد بنائے، اللہ اس کے لیے جنت میں گھر بنائے گا۔ (صحیح بخاری 450، صحيح مسلم (533)
دار الافتاء کا قیام
شرعی مسائل کے حل کے لیے ایک مستند دار الافتاء قائم کیا جائے گا، جہاں عوام کو معتبر علماء کرام کی رہنمائی دستیاب ہوگی۔
میٹرک تک جدید اسکول
مدرسے کے ساتھ ایک معیاری اسکول قائم کیا جائے گا جہاں میٹرک تک عصری علوم مہارت کے ساتھ فراہم کیے جائیں گے، تاکہ طلباء دین اور دنیا دونوں میدانوں میں کامیابی حاصل کر سکیں۔
ٹرسٹ کا قیام
مدرسے کے تمام تعلیمی و فلاحی منصوبوں کے بہتر اور شفاف انتظام کے لیے ایک باضابطہ ٹریسٹ قائم کیا جائے گا تاکہ عطیات اور وسائل کا استعمال منظم اور شفاف طریقے سے ہو۔
فری ہسپتال کا قیام
مستحق اور نادار مریضوں کے لیے ایک جدید فری ہسپتال قائم کیا جائے گا، جہاں بلا معاوضہ علاج اور ادویات فراہم کی جائیں گی۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا
" الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ، لَا يَظْلِمُهُ وَلَا يَخْذُلُهُ"
مسلمان مسلمان کا بھائی ہے، نہ اس پر ظلم کرتا ہے اور نہ اسے بے سہارا مسلم چھوڑتا ہے۔
صحیح بخاری 2442 صحيح مسلم2580
اساتذہ کے گھروں کیلیئےعلیحده زمین خریدنا
اساتذہ کرام کے وقار اور سہولت کے پیش نظر ان کے لیے علیحده زمین خریدی جائے گی، جہاں مستقبل میں ان کے رہائشی مکانات تعمیر کیے جائیں گے، تاکہ وہ یکسوئی کے ساتھ تدریسی ذمہ داریاں انجام دے سکیں۔
قبرستان کے لیے علیحدہ زمین کا انتظام
مدرسے سے وابستہ علماء کرام، طلباء اور خدام کے لیے ایک علیحدہ اور پرسکون جگہ قبرستان کے طور پر مختص کرنے کا منصوبہ ہے، تاکہ ان کے لیے ایک باوقار اور محفوظ آرام گاه فراہم کی جا سکے۔
طلباء کو ماہانہ وظیفے
مستحق اور ہونہار طلباء کے لیے ماہانہ وظائف مقرر کیے جائیں گے، تاکہ وہ بلا مالی دباؤ کے تعلیم کے حصول پر یکسو رہ سکیں۔
طلباء کے لیے کھیل کے میدان کا قيام
تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء کی جسمانی و ذہنی نشوونما کے لیے کھیلوں کی اہمیت مسلمہ ہے۔ اس مقصد کے لیے ایک علیحده زمین خرید کر کھیل کا وسیع میدان تیار کیا جائے گا، جہاں طلباء کرکٹ فٹبال، والی بال اور دیگر مثبت سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
"المؤمن القوي خير وأحب إلى الله من المؤمن الضعيف"
“طاقتور مومن کمزور مومن سے بہتر اور اللہ کو زیادہ محبوب ہے۔ “2664 صحيح مسلم
معاشرتی اصلاح کے لیے افراد کی تیاری
ہمارا سب سے بڑا ہدف ایسی باصلاحیت افراد تیار کرنا ہے جو معاشرے کے ہر شعبے میں قیادت خدمت اور اصلاحکا فریضہ انجام دے سکیں۔
كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ
تم بہترین امت ہو جو لوگوں کے فائدے کے لیے پیدا کی گئی ہے، تم نیکی کا حکم دیتے ہو اور برائی سے روکتے ہو۔” (سورة آل عمران: (110)
اختتامی کلمات
یہ منصوبے محض عمارتیں بنانے کے لیے نہیں، بلکہ ایک روشن مستقبل تعمیر کرنے کے لیے ہیں۔ ہمارا خواب ہے کہ یہ مدرسہ ایسا مرکز بنے جہاں سے علم، تقوی، خدمت اور معاشرتی اصلاح کی روشنی پھیلے۔ آپ بھی اس عظیم مشن کا حصہ بنیں! اپنی دعاؤں، تعاون اور عطیات کے ذریعے اس کار خیر میں شامل ہو کر دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کریں۔