قاعدہ مظھر القرآن

قرآن فہمی کی پہلی سیڑھی

شعبہ قاعدہ مظھر القرآن ہمارے ادارے میں نونہالوں اور ابتدائی طلبہ کے لیے قرآن کی تعلیم کا پہلا مرحلہ ہے۔ اس شعبے کا مقصد طلبہ کو قرآن مجید کی صحیح تلاوت کے لیے بنیادی قواعد سکھانا ہے، تاکہ وہ بعد میں نہایت آسانی اور روانی کے ساتھ قرآن کریم کو حفظ کر سکیں۔

اہم خصوصیات

:دورانیہ

یہ کورس عمومی طور پر دو سے چھ ماہ کی مدت میں مکمل کیا جاتا ہے، طلبہ کی استعداد اور مشق کے مطابق۔ .

:ترکیز بر تجوید و تلفظ

طلبہ کو مخارج، صفات اور حرکات کی درست ادائیگی کے ساتھ قرآن پڑھنے کی عملی تربیت دی جاتی ہے۔

حفظ کے لیے بنیاد

یہ قاعدہ نہ صرف تلاوت کی بنیاد فراہم کرتا ہے، بلکہ اس کے بعد بچے قرآن مجید کو حفظ کرنے کے قابل ہو جاتے ہیں۔

ماہر اساتذه

تجربہ کار اور تربیت یافتہ اساتذہ کی زیر نگرانی ہر بچےکی انفرادی ضروریات کے مطابق تعلیم دی جاتی ہے۔

نرم مزاج ماحول

طلبہ کو ایک دوستانہ اور ترغیب دینے والے ماحول میں سیکھنے کا موقع دیا جاتا ہے، تاکہ قرآن سے محبت ان کے دل میں راسخ ہو جائے۔

رابطہ برائے معلومات

Name